اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 43 افراد کی ہلاکت کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
آرمی چیف نے آج سری لنکا کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم کراچی سانحے کے بعد انہوں نے یہ دورہ منسوخ کر دیا۔
کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفنگ دیں گے۔
.......
/169